بینک آف خیبر کی راست اسلامی بینکاری کے کامیاب اجراء کو 10 سال مکمل ہو گئے
اسلام آباد (پ ر) بینک آف خیبر اپنی راست اسلامی بینکاری کی دسویں سالگرہ نومبر 2013ء میں ملک بھر میں منائے گا۔ اس سلسلے میں ایک جامع پروگرام ترتیب دیدیا گیا ہے جس سے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں میں اسلامی بینکاری کی افادیت کو اجاگر کیا جا سکے گا۔ اس امر کا اظہار بینک آف خیبر کی شریعہ سپروائزری کمیٹی (SSC) کے چیئرمین جناب مفتی محمد زاہد نے اسلام آباد میں شریعہ سپروائزری کمیٹی (SSC) کی 27 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ شریعہ سپروائزری کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی کے اراکین پروفیسر سید محمد عباس‘ ڈاکٹر دوست محمد خان‘ ڈاکٹر شہزاد اقبال شام اور ڈاکٹر محمد ایوب نے شرکت کی۔