آرمی چیف قوم کو چاروں ملٹری آپریشنز کے حوالے سے اعتماد میں لیں۔ قوم کو بتایا جائے کہ ان آپریشنز میں کیا کھویا اور کیا پایا۔ سید منور حسن
منصورہ میں جماعت اسلامی کے صوبائی امراء کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئےسید منور حسن کا کہنا تھاکہ عام انتخابات سے قبل تمام اپریشنز ختم ہونے چاہییں۔کراچی کے حالات اس لیے خراب کیے جا رہے ہیں تا کہ عوام ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشنوں پر نہ جا سکیں،ایک تاثریہ بھی پیدا کیا جا رہا ہے کہ الیکشن اور دھاندلی لازم و ملزوم ہیں،عوام ووٹ دینے کے رویے کو تبدیل کریں۔منور حسن نے کہا کہ امریکہ کے ایجنڈے پر عمل کرنے والے امریکہ کو اس خطے سے نہیں نکال سکتے،انہوں نے کہا کہ سلالہ واقعہ پر اج تک یہ طے نہیں ہو سکا کہ امریکہ نے معافی مانگی ہےیامحض کاغذ کا ٹکڑا بھیجا ہے۔سید منور حسن نے جماعت اسلامی کے کارکنوں کو انتخابات کے لیے عوامی رابطہ مہم کااغاز کرنے کی ہدایت بھی کی۔