ان کی جماعت نگران سیٹ اپ پر نون لیگ سے مشاورت نہیں کرے گی۔ ن لیگ ہم خیالوں کے ساتھ خیالوں میں گم ہے۔ چوہدری شجاعت حسین
پنجاب اسٹیڈیم لاہورمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نون لیگ ہم خیالوں کے ساتھ خیالوں میں گم ہے جبکہ انتخابات سے قبل بے شمار لوگ قلابازیاں کھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے اور ان سے مشاورت کے بعد نگران سیٹ اپ بنے گا۔ پیپلز پارٹی نگران سیٹ اپ پر نون لیگ سے مشاورت کرے یا نہ کرے تاہم قاف لیگ ایسا نہیں کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں ایک وزیر اعظم جاچکا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ منظور وٹو کو پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کا صدر بنانے پر قاف لیگ کو کوئی اعتراض نہیں۔