لاہور (خبر نگار) متحدہ عرب امارات توانائی خصوصیاً بجلی کا بحران دور کرنے کےلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کرے، سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولتیات دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ نے پاکستان میں متحدہ عرب امارا ت کے ایمبیسیڈر عیسیٰ عبداللہ الباشا النوائمی سے ملاقات کے دوران کیا۔ جنہوں نے گذشتہ روز گورنر ہاوس میں گورنر پنجاب سردار محمد لطیف خان کھوسہ سے ملاقات کی۔ جس میں دونوں اسلامی ممالک کے روابط کو مزید مضبوط کرنے کے عز م کا اظہار کیا گیا۔ ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے لاہور میں تعینات قونصل جنرل چودھری منیر بھی موجو د تھے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024