کراچی (کرائم رپورٹر) شاہ لطیف ٹاﺅن پولیس نے ایک درجن افراد کو قتل اور متعدد افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے ٹارگٹ کلر مقبول احمد عرف مقبولہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک ٹرپل ٹو رائفل‘ ایک ٹی ٹی پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ ملزم اس سے قبل گرفتار ہو کر جیل بھی کاٹ چکا ہے۔ دریں اثناءپاکستان رینجرز سندھ نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 23 مشتبہ افراد کو گرفتار اور ان کے قبضے سے گیارہ ہتھیار اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ ادھر پیر آباد کے علاقے قصبہ کالونی مسلم آباد میں نامعلوم افراد نے ایک نوجوان 28 سالہ کاشی خان کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ سائٹ میں قبرستان سے ایک 30 سالہ شخص کی لاش ملی جسے تشدد کر کے ہلاک کیا گیا۔ لی مارکیٹ میں رحمانیہ مسجد کے قریب سے ایک نوجوان کی چادر میں لپٹی ہوئی لاش ملی۔ دریں اثناءصدر پاسپورٹ آفس کے قریب 17 سالہ ریحانہ نے عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی جبکہ بلدیہ میں شادی شدہ عورت ریحانہ زوجہ عارف مکان کی چھت سے گر کر ہلاک ہو گئی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38