انتخابی فہرستوں کی تصدیق کا 90 فیصد کام مکمل‘ 15 نومبر کو نادرا کے حوالے کر دی جائیں گی: الیکشن کمشن
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت انتخابی فہرستوں کی تصدیق کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ انتخابی فہرستوں کی تصدیق کا 99 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے۔ تصدیق کے بعد انتخابی فہرستیں 15 نومبر کو نادرا کے حوالے کر دی جائیں گی۔