کراچی (کامرس رپورٹر) ٹرینوں میں ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں اور فائرنگ کے واقعات میں اضافہ کی وجہ سے ریلویز سے سفر کرنے والوں میں شدید بے چینی پیدا ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز لانڈھی سے آگے چلتی ہوئی فرید ایکسپریس میں مسلح افراد نے مسافروں کو لوٹا اور مزاحمت پر فائرنگ کردی جس سے ایک مسافر پیٹ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا تھا جس نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ مسافروں کے مطابق ٹرینوں میں پولیس اور ریلویز کا عملہ ان جرائم پیشہ افراد سے ملا ہوا ہے۔ مسافروںکے مطابق فرید ایکسپریس لانڈھی سے تیز رفتاری کے ساتھ کوٹری جاکر رکتی ہے مگر حیرت انگیز طور پر ٹرین لانڈھی سے رینگتی ہوئی روانہ ہوئی اس میں ڈکیتی کی واردات اور فائرنگ کے بعد ڈاکو مسافروں کو لوٹ کر اور گولی مار کر ٹرین سے کود کر فرار ہوگئے۔ ریلوے سے سفر کرنے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی سے اندرون ملک اور اندرون ملک سے کراچی آنے والی کوئی ٹرین ایسی نہیں ہے جس میں مسافروں کو لوٹا نہیں جاتا بلکہ ریلویز کا عملہ واردات کے بعد ٹرین کو سٹیشن سے لے کر روانہ ہوجاتا ہے اور پولیس اصرار کے باوجود ایف آئی آر درج نہیں کرتی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024