لاہور (خبرنگار+ نوائے وقت نیوز) لاہور سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہونے پر واپس ایئر پورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا‘ 25 سال پرانا بوئنگ 747 طیارہ لیز پر لیا گیا ہے طیارے کے ایک انجن سے دھواں نکل رہا تھا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے میں 150 مسافر سوار تھے۔ پشاور سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 735جہاز کی عدم دستیابی کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی جس سے عازمین حج کو شدید پریشانی ہوئی جبکہ حج پرویز پی کے 1161پانچ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہو ئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منسوخ ہونے والی پرواز کے مسافروں کو متبادل فلائٹ سے براستہ لاہور اور کراچی جدہ روانہ کیا جائے گا۔ پی آئی اے کی پروازوں میں تاخیر کی وجہ سے مسافر انتہائی مہنگی ٹکٹیں خریدنے کے باوجود ائرپورٹوں پر گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024