وفاقی حکومت نے 7اور 8نومبر کو عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا 9نومبر کو اقبال ڈے کی چھٹی ہو گی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی حکومت نے سات اور آٹھ نومبر کو عیدالاضحیٰ کی تفصیلات کا اعلان کر دیا جبکہ 9نومبر کو اقبال ڈے پر عام تعطیل ہو گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو بھی چھٹی ہونے کی وجہ سے وفاقی اداروں میں عیدالاضحیٰ کی مجموعی طور پر 5چھٹیاں ہونگی۔