ملتان (نامہ نگار خصوصی) حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر و متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بھارتی شورش کی وجہ سے دن دیہاڑے پاکستانی پرچم نذر آتش کیا جاتا ہے جبکہ کشمیری اپنے خون سے پاکستان کا نام لکھ رہے ہیں اگر پاکستان نے بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دیا تو اس کا فائدہ بھارت کو پہنچے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز دفتر جماعت اسلامی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید صلاح الدین نے کہا کہ حکومت کشمیر کے مسئلے پر جاندار پالیسی اختیار کرے‘ بھارت سے برابری کی بنیاد پر مذاکرات کئے جائیں اور کشمیریوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا جائے۔ اس وقت کشمیری قوم بھارتی ظلم کے خلاف سڑکوں پر موجود ہے‘ اب تک کی جدوجہد کے نتیجے میں سوا پانچ لاکھ کشمیری نوجوان شہید ہو چکے ہیں۔ اب تک اقوام متحدہ کا دوہرا معیار اس مسئلے کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ بھارت نے اب تک پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا جبکہ پاکستان بھارت کو فیورٹ ملک قرار دینے کا فیصلہ کر رہا ہے۔ اس کا پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ پاکستان کو کشمیریوں کے موقف کو مضبوط کرنے کے لئے اس بات کو تسلیم کرنا ہو گا کہ بھارت ایک ظالم‘ جابر ہمسایہ ہے جو کہ کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے۔ حکومت کی بزدلانہ پالیسی اور مشرف نے اس تحریک آزادی کشمیر کو بہت نقصان پہنچایا۔ بھارت کے تربیت یافتہ ایجنٹ پاکستان کے گوشے گوشے میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے ہیں‘ ان میں کوئی مجاہد ملوث نہیں ہے اگر بھارت نے کشمیر پر کنٹرول حاصل کر لیا تو وہ ایک دن پاکستان کو بنجر بنا دے گا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024