لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے بھجوائی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھ چےمبر اورتجارتی اداروں کی طرف سے سالانہ ٹےکس کے انکم ٹےکس گوشواروں کےساتھ اخراجات کی تفصےل مانگے جانے پر شدےد مزاحمت کی جا رہی ہے۔ جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ ان کی آمدن اوراخراجات آپس مےں مطابقت نہےں رکھتے مزےد ےہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ٹےکس چوری کیجاتی ہے اوراصل آمدن کو چھُپاےا جاتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹےکس آرڈےنےنس 2001 ادارے کو ےہ اختےار دےتا ہے کہ جو اخراجات ےا آمدن گوشوارے مےں ظاہر نہ کےے جائےں اُن کو اُس شخص کی چھُپائی ہوئی آمدن تصور کرتے ہوئے بتائی گئی آمدن مےں جمع کر دےا جائے ۔ اور اس مجموعی آمدن پر ٹےکس لگا دےا جائے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38