محکمہ موسمیات کی شدید بارشوں کی پیش گوئی کے بعد زیریں سندھ کی ساحلی پٹی میں خوف ہراس کی فضا پیدا ہو گئی
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے بعد ضلع بدین اور ماتلی کے علاوہ زیریں سندھ کے علاقوں میں اس سلسلے میں سرکاری سطح پرکوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ڈی سی او آفس میں قائم شکایت سیل سے رابطہ کرنے پر بھی کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا۔ تاہم مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کچھ انتظامات کیے ہیں جو نہ ہونے کے برابر ہیں۔خطرے کے پیش نظرماہی گیروں نے بھی گہرے سمندرمیں جانا بند کردیا ہے مگرانتظامیہ کی جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔یہاں کے باشندوں نے ضلعی انتظامیہ کی اس لاپرواہی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے کہا ہے کہ اگر کوئی نقصان ہوا تو ذمہ دارحکومت ہو گی۔