لوئر کوہستان قراقرم ہائی وے پر مٹہ بانڈہ کے قریب دلخراش حادثے میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق لوئر کوہستان میں ایک المناک حادثے کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔امدادی ٹیمیں حادثے کی اطلاع ملتے ہیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور مقامی افراد سے ملکر ریسکیو کارروائی مکمل کی اور میتوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پٹن پہنچایا گیا۔سرکاری حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق راولپندی سے تھا. جاں بحق افراد میں تین خواتین، ایک مرد اور 4 بچے شامل ہیں.
واضح رہے کہ یہ حادثہ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں ہونے والے متعدد حادثات میں سے ایک ہے. جہاں خستہ حال سڑکوں اور تیز رفتاری کے باعث اکثر حادثات پیش آتے ہیں۔ ماضی میں بھی بونیر، مانسہرہ اور چترال جیسے علاقوں میں اس نوعیت کے حادثات رونما ہو چکے ہیں، جن میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔