یوم مئی آج، عزم، قربانی کی علامت  صدر، چیئرمین سینٹ، سپیکر 

May 01, 2025

لاہور+ اسلام آباد (کامرس رپورٹر+ خبر نگار+نمائندہ خصوصی) ملک بھر میں آج یکم مئی کو مزدوروں کا عالمی دن منایا جائے گا۔ اس موقع پر عام تعطیل ہوگی۔ بنک اور مالیاتی ادارے بھی بند رہیں گے۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے خصوصی پیغام میں قوم کے تمام محنت کشوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یکم مئی صرف ایک دن نہیں بلکہ عزم ، قربانی اور انسانی عظمت کی وہ روشن علامت ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ محنت کش طبقہ پاکستان کی معیشت اور تعمیری و ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ عالمی یومِ مزدور کے موقع پر ہم ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے محنت کش مرد و خواتین کی کاوشوں، جد و جہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے محنت کش طبقے کے حقوق، وقار اور انہیں بااختیار بنانے کے متعلق اپنی جماعت کے تاریخی اور غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔

مزیدخبریں