لاہور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا ’’صلاحیت بڑھاؤ،اپنا کماؤ‘‘ پروگرام آج سے شروع ہو گا۔ تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ملک بھر میں آن لائن ڈیجیٹل کورس کروائے جائیں گے۔یکم مئی سے 10 مئی تک روزانہ رات 9 بجے سے 11 بجے تک کلاسز ہوں گی۔ حاضری یقینی بنانیوالے شرکا کو سر ٹیفکیٹ دیئے جائیں گے۔ ’’صلاحیت بڑھاؤ،اپنا کماؤ‘‘ پروگرام میں اب تک ایک لاکھ شہری ملک بھر سے رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے ایک اجلاس کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم، ملک وقاص سعید، زمان سیف و دیگر نے شرکت کی۔ خواتین کی بڑی تعداد نے بھی صلاحیت بڑھاؤ اپنا کماؤ پروگرام میں رجسٹریشن کروائی ہے۔
صلاحیت بڑھاؤ،اپنا کماؤ،کلاسز کا آج سے باقاعدہ آغاز،تیاریاں مکمل
May 01, 2025