اسلام آباد،نئی دہلی (خبر نگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست آسام میں پاکستان کے حامیوں پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر پاکستان کے حق میں پوسٹ کرنے پر 30 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ آسام نے کہا ہے کہ الزام ثابت ہونے پر نیشنل سکیورٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ ہو گا۔ بھارت اور پاکستان دشمن ہیں اور رہیں گے۔ مسلمان ایم ایل اے سمیت 24 افراد پہلے ہی زیر حراست ہیں۔ ایم این اے امین الاسلام نے پہلگام واقعہ کو فالس فلیگ آپریشن کہا تھا۔ پہلگام فالس فلیگ‘پاکستان کی محبت میں سکھ گلوکارہ کے گانے پر پابندی لگا دی گئی۔ بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ زارا گل کے گانے کی دھوم مچ گئی۔گانے کا آغاز ’’ اسیں مْردہ باد نئیں کہہ سکدے بْھل کے وی پاکستان نوں‘‘ سے ہوتا ہے۔ گانے میں بتایا گیا ہے کہ جہاں گورو نانک نے اپنی زندگی گزاری اسے کیسے مردہ باد کہا جائے۔ اس گانے پر مودی سرکار نے مشرقی پنجاب میں پابندی عائد کر دی ہے، اس کے باوجود یہ گانے اس وقت یوٹیوب اور دیگر میڈیا پلیٹ فارمز پر بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
بھارت: پاکستان کے حق میں پوسٹ‘ 30 افراد گرفتار‘ سکھ گلوکار ہ کے گانے پر پابندی
May 01, 2025