لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ میںسابق وزرا خسروِ بختیار اور ہاشم جواں بخت کیخلاف نیب ریفرنس دائر نہ کرنے اورچیئرمین نیب کو ریفرنس سے متعلق ہدایات جاری کرنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی، احسن عابد ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ عدالتی حکم پر ڈی جی نیب لاہور نے الزام علیہان کیخلاف انکوائری کی ،ڈی جی نیب لاہور نے انکوائری مکمل کرکے رپورٹ چیئرمین نیب کو بھجوا دی ، چیئرمین نیب نے چار ماہ گزرنے کے باوجود ہاشم جواں بخت اور خسروِ بختیار کیخلاف ریفرنس دائر نہیں کیا ،استدعا ہے کہ عدالت چیئرمین نیب خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے۔
خسرو بختیار‘ہاشم جواں بخت کیخلاف نیب ریفرنس دائر نہ کرنے پر درخواست دائر
May 01, 2025