حکمران یوم مزدورمنا کرجملہ ذمہ داریوں سے بری الذمہ ہو جاتے ہیں:مظہر اقبال 

May 01, 2025

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ضلعی امیرجماعت اسلامی مظہر اقبال رندھاوا نے کہا کہ یکم مئی کو ہر سال یہ دن اس عہد کیساتھ منایا جاتا ہے کہ مزدوروں کے معاشی حالات تبدیل کرنے کے لئے کوششیں تیز کی جائیں۔ حکمران یکم مئی کو یوم مزدورمنا کر اپنی جملہ ذمہ داریوں سے بری الذمہ ہو جاتے ہیں۔سوشل سیکورٹی ،EOBI,ورکرز ویلفیئر فنڈ کی مکمل مراعات نہیں ملتیں ان اداروں کے اہلکار ایک مافیا کی طرح مزدوروں کا حق ہڑپ کررہے ہیں کم ازکم اجرت موجودہ کمرتوڑ ہی نہیں گردن توڑ مہنگائی کے تناسب سے انتہائی کم ہے۔ مزدوروں کا معاشی قتل کیا جاتا ہے اداروںکا اصل کام مزدوروں کی حقوق کی حفاظت کرنا اور لیبر قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔ پاکستان اور دنیا بھر کے محنت کش اس دن کو مزدوروں کا عالمی دن سمجھ کر مناتے ہیں۔ 

مزیدخبریں