کامونکی:جی ٹی روڈ ٹول پلازہ کی خستہ حالی حادثات کا سبب بننے لگی

May 01, 2025

کامونکی(نمائندہ خصوصی)جی ٹی روڈ ٹول پلازہ کامونکی سے گھنیاں تک خستہ حال،حادثات کا سبب بننے لگی ،تفصیل کے مطابق جی ٹی روڈ کے مشرقی جانب ٹول پلازہ سے لیکر گھنیاں تک سڑک شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے،سڑک پر بڑے بڑے کھڈے پڑنے کے باعث آئے روزحادثات کا موجب بن رہی ہے،اورشہریوں کی قیمتی گاڑیاں تباہ ہورہی ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کھڈوں میں جمپ لگنے سے اکثر موٹر سائیکل سوارآئے روزگرکر زخمی ہو رہے ہیں اور انہیں ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑ رہا ہے،مقامی شہریوں  نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی اس غفلت پرسخت برہمی کا اظہارکیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ بارہا شکایات کے باوجود سڑک کی مرمت کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا گیا جس کے نتیجہ میں قیمتی انسانی جانیں خطرے میں پڑ گئی ہیں ،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ این ایچ اے فوری طورپراس صورتحال کا نوٹس لے اور سڑک کی مرمت کا کام شروع کرے ،تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں