فاروق آباد: پولیس کا سرچ  آپریشن‘ 10 ملزم گرفتار

May 01, 2025

فاروق آباد (نمائندہ نوائے وقت) پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن‘ دس ملزموں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔ ڈی پی شیخوپورہ کے حکم پر ایس ایچ او سٹی فاروق آباد واجد عباس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے10 ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ گرفتار ملزموں میں 3 اشتہاری اور خاتون سمیت 2 منشیات فروش‘ پتنگ باز اور گداگر بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں