ڈاکٹر پرویز اختر قریشی کی پانچویں برسی 19 مئی کو منائی جائے گی
راولپنڈی(جنرل ر پو ر ٹر) معالج بانی کمال لیبارٹریز پاکستان ڈاکٹر محمد بشیر قریشی کے صا حبزادے چیئرمین ہو میوپیتھک فارما سیو ٹیکل اینڈ کمیسٹ ایسوسی ایشن ڈاکٹر اسد پرویز قریشی کے والد پروفیسر ڈاکٹر پرویز اختر قریشی کے پانچویں برسی 19 مئی کو تحصیل سکھو اور راولپنڈی میںعقیدت واحتشام سے منائی جائے گی ۔قرآن خوانی اور ذکر واذکار کے بعد مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعا کی جائے گی ۔یاد رہے ڈاکٹر پرویز اختر قریشی 19مئی 2019 کو دارالفنا سے دارالبقا منتقل ہوئے تھے۔ ڈاکٹر اسد قریشی نے بتایا کہ والدمرحوم ومغفور کی 70 سالہ زندگی مہمان نوازی اور خاموش خدمت سے مرقع اور منور رہی دوست احباب نے انہیں کبھی غصے میں نہیں دیکھا۔