الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت گرینڈ افطار ،عید تحائف تقسیم

لاہور(خصوصی نامہ نگار)الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت لاہور میں 2 ہزار یتیم بچوں،بیوہ خواتین اور اولڈ ایج ہومز میں رہنے والے بزرگ افراد کے لیے گرینڈ افطار اور عید تحائف تقسیم کا اہتمام کیا گیا۔ اِس حوالے سے یوایم ٹی میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں یتیم بچوں کے لئے جمپنگ کیسل،فیس پینٹنگ، میجک شو اوربچیوں کے لئے مہندی کے اسٹال کا خاص اہتمام کیا گیا تھا۔جبکہ یتیم بچوں اور معمر افراد میں عیدی، کپڑے اوردیگر تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر محمدمشتاق مانگٹ نے کہا کہ یتیم بچے اوریہ بے گھر بزرگ افراد ہمارے معاشرے کا سب سے توجہ طلب طبقہ ہیں۔