فیرو ز والہ : تیز رفتار کار کی ٹکر سے 12سالہ لڑکا جاں بحق
فیروزوالہ( نامہ نگار) موٹروے گلفشاں ٹاؤن کوٹ عبدالمالک کے قریب تیز رفتار کار نے بارہ سالہ لڑ کے کو روند ڈالا ‘ موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔حادثے کی اطلاع ملنے پر متوفی کے ورثاء اور شہری بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر جمع ہوگئے جنہوں نے روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا۔ رحمان ٹاؤن کے رہائشی دذلفقار احمد کا 12 سالہ بیٹا محمد زمان گلفشاں ٹاون موٹروے کی سڑک عبور کر رہا تھا کہ اس دوران تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں نو عمر لڑکا موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔ پولیس نے متوفی کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثا ء کے حوالے کردی۔