فیروز والہ : زمیندار کا بیٹا اغواء کے بعد قتل ‘نعش کھیتوں سے برآمد
فیروزوالہ( نامہ نگار) لاہور روڈ پر واقع گاؤں جلال پور آرائیاں میں زمیندار کا سولہ سالہ بیٹا اغوا کے بعد قتل نعش کھیت سے ملی۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دی ۔ زمیندار محمد بوٹا کا بیٹا سولہ سالہ حسنین مویشیوں کی دیکھ بھال کیلئے حویلی میں موجود تھا کہ ان کے ملازم محمد افضل کے موبائل پر ریحان نامی نوجوان کا فون آیا جس کے بعد اسے اغواء کرکے غائب کرکے قتل کردیا۔ مغوی کی نعش قریبی کھیت سے ملی جسے گلے میں پھندا ڈال کر ہلاک کیا گیا۔ پولیس نے مقتول کے باپ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ۔اطلاع کے مطابق زیادتی کا شبہ ہے‘ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے‘ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی۔