کشمیر، فلسطین میں مظالم پر او آئی سی سنجیدہ ایکشن لے: ہاشم علی شاہ زنجانی
لاہور (کلچرل رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی قبضے والے کشمیر اور فلسطین میں مظلوموں پر بھارتی اور اسرائیلی حملے، تشدد بڑھتا جا رہا ہے۔ اس کو ان دونوں مسائل کو سنجیدہ انداز میں دیکھنا ہو گا۔ او آئی سی بیانات سے آگے بڑھ کر ایکشن لے پوری امت مسلمہ بھارت کا بائیکاٹ کرے یورپی یونین کی طرز کا معاشی اتحاد تشکیل دیا جائے اور سلامتی کونسل میں مسلمان ممالک کیلئے بھی ویٹو پاور کا حق حاصل کیا جائے۔ اتحاد امت وقت کی ضرورت ہے۔ مسلمان ایک امت ہوں تو ہم دنیا سے اپنے مطالبات جمہوری انداز میں منوا سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ جنوبی سوڈان اور دیگر مسائل حل کرا سکتی ہے تو اس کے ایجنڈا پر موجود سب سے پرانے فلسطین اور کشمیر کے مسائل کیوں نہیں حل کرا سکتی۔