پی ٹی آئی کی طرف سے توہین آمیز واقعہ پہلی بار نہیں ہوا: عبدالغفور راشد
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے وفاقی کابینہ کے ارکان کے خلاف روضہ رسول ؐ پر حاضری کے موقع پر پی ٹی آئی ارکان کی غلیظ نعرے بازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ عمران خان سیاسی کشیدگی کو مقدس مقامات پر لے جاکر اپنی ذہنی پستی کا اظہار کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی طرف سے توہین آمیز واقعہ پہلی بار نہیں ہوا۔ اس سے پہلے بھی مقدس مقامات پر گستاخانہ واقعات رونما ہو چکے ہیں۔