چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو میں تیز ہوائیں چلنے کے باعث 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔صوبائی حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہ گزشتہ شب نان تونگ ، ہوائی آن ، یان چھینگ ، تائی ژو اور سو چھیان سمیت جیانگسو کے کچھ حصوں میں تیز ہوائیں چلیں اور ژالہ باری ہوئی۔جیانگسو کے صوبائی محکمہ برائے ایمرجنسی مینجمنٹ کے مطابق اس آفت کے باعث 11 افراد ہلاک ، 66 زخمی ہوئے ہیں اور 3 ہزار 50 افراد کو دوسرے مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔طوفان کے باعث مچھلیاں پکڑنے والی ایک کشتی الٹنے کی وجہ سے عملے کے 11 افراد پانی میں گر گئے ۔ 2 افراد کو بچا لیا گیا ہے اور دیگر 9 افراد کی تلاش جاری ہے۔مقامی حکام کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024