صدرمملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ مزدوروں کی تحریک حقوق کی پامالی کےخلاف جدوجہدمیں مشعل راہ ہے، حکومت مزدور کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،یوم مزدورپرپیغام میںعارف علوی کا کہنا تھا کہ مزدور اور آجرپیداوار کے عمل میں شراکت دار ہیں تاہم ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے مزدوراورآجرکاتعاون ناگزیر ہے، مزدوروں اور محنت کشوں کی جدو جہد کو سلام پیش کرتے ہیں،صدر مملکت نے کہا کہ زندگیوں میں بہتری اور پائیدار ترقی کے لیے محنت کشوں کی خدمات لائق تحسین ہیں، لیبر قوانین کی تشکیل سے بہت پہلے اسلام نے مزدوروں کے حقوق دیے ، حضرت محمد کی زندگی میں مزدورکے وقارکے احترام کی متعددمثالیں ملتی ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان مزدوروں کو درپیش مسائل سے پوری طرح واقف ہے، وباسے پیداصورتحال میں حکومت مزدورکی فلاح کی کوشش کررہی ہے ، کورونا وائرس کی وبانے محنت کش اور مزدور طبقہ کو شدیدمتاثر کیا تاہم حکومت نے احساس پروگرام کے تحت مزدور طبقے کی فوری مدد کی، صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کی کوششیں جاری رکھیں گی، ملک بھر کے محنت کشوں کے اچھے مستقبل اور خوشحالی کے لئے دعا گو ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38