وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نیا پاکستان محنت کشوں اور مزدوروں کا پاکستان ہے جبکہ ماضی میں محنت کشوں کو وعدوں پر ٹرخایا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا محنت کشوں کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ کورونا وباء کے پیش نظر محنت کشوں کا عالمی دن سادگی اور سماجی فاصلے برقرار رکھتے ہوئے منا رہے ہیں،وطن عزیز ہم سے گھروں میں رہنے کا تقاضا کرتا ہے،محنت کش ہمارے ہیرو ہیں جو رزق حلال کما کر معیشت کو مضبوط کرتے ہیں،1886 کو شکاگو میں محنت کشوں نے اپنے حقوق کیلئے لازوال قربانیاں دیں،یہ دن ہمیں جبر و استبداد کے خلاف شکاگو کے شہداء کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دین اسلام محنت کش کی عظمت اور فلاح و بہبود کا درس دیتا ہے،دین اسلام میں محنت کش کو اللہ کادوست قرار دے کر اس کی عظمت کو اجاگر کیا گیا ہے،نئے پاکستان میں محنت کش کو اس کے حقوق دینے کے لئے پرعزم ہیں،نیا پاکستان محنت کشوں اور مزدوروں کا پاکستان ہے،حکومت محنت کشوں کی فلاح وبہبود کیلئے حقیقی معنوں میں اقدامات کر رہی ہے،ماضی میں محنت کشوں کو وعدوں پر ٹرخایا گیا۔عثمان بزدار نے کہا کہ سابق ادوار میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات نہیں کئے گئے،محنت کش طبقے کو ان کا جائز مقام دیئے بغیر پائیدار اقتصادی و سماجی ترقی حاصل نہیں کی جا سکتی،معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے میں محنت کشوں کا کلیدی کردار ہے، محنت کشوں کے بچوں کیلئے معیاری تعلیمی اداروں، سوشل سکیورٹی ہسپتالوں اور لیبر کالونیوں کا قیام حکومت پنجاب کی مزدور دوست پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے،یکم مئی مزدوروں کے حقوق کو یقینی بنانے کے بارے میں عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بھی مزدوروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے ، اس دن کو منانے کا مقصد مزدوروں کے ساتھ یکجہتی اور ان کے معاشی ، معاشرتی اور سماجی حقوق کے لیے آوازبلند کرنا ہوتا ہے ۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے اور مزدوروں کے حقوق کے لیے پورے ملک میں سیمینارز، تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے لیکن پاکستان اور دنیا بھر میں آج بھی مزدور اپنے حقوق سے محروم ہیں ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024