ادارہ شماریات کے حکام نے کہا ہے کہ رمضان کی آمد کے باعث متعدد اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے دس ماہ میں مہنگائی میں 11.22فیصد اضافہ ہوا جبکہ رمضان کی آمد کے باعث متعدد اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا،ایک ماہ میں دال مسور 27 فیصد، دال مونگ 23 فیصد اورپھل 18 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ انڈے 15 فیصد، دال ماش 18 فیصد، دال چنا 11 فیصد اور بیسن 8 فیصد مہنگے ہوئے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ مارچ کی نسبت اپریل میں پیاز 23 فیصد، چکن 23 فیصد اورٹماٹر میں11 فیصد کمی ہوئی جبکہ موٹر فیول 9 فیصد، تازہ دودھ اور سبزیاں 4 فیصد اور گندم 3 فیصد سستی ہوئی۔ادارہ شماریات کا مزید کہنا تھا کہ اپریل کے دوران سالانہ بنیادوں پر دال مونگ 101 فیصد، آلو 92 فیصد مہنگے ہو گئےجبکہ دال ماش 68 فیصد، گیس55فیصد، دال مسور 48فیصد، انڈے 44 فیصد مہنگے ہوئے،پیاز 41 فیصد، دال چنا 31 فیصد، بیسن 29 فیصد، چینی 27 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ گھی 26 فیصد، گندم اور تعمیراتی سامان 17 فیصد، آٹا 15 فیصد اور گوشت 14 فیصد مہنگے ہوئے،گاڑیاں 14 فیصد، ادویات 13 فیصد، چنے 12 فیصد، جوتے 11 فیصد تک مہنگے ہو گئے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38