متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس کے 27 ہزار ٹیسٹ کرنے کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ ان میں سے 552 افراد کے اس وائرس میں مبتلا ہونے کی تشخیص ہوئی ہے۔یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کا شکار سات افراد چل بسے ہیں جبکہ مزید ایک سو مریض صحت یاب ہوگئے ۔یو اے ای نے اب تک کرونا کے 12481 کیسوں اور 105 اموات کی تصدیق کی جبکہ 2249 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ادھریواے ای کی وزارت برائے انسانی وسائل اور امارات نے کہا کہ وہ دو مئی سے اپنے تمام خدمات مراکز کو کھول دے گی۔وہ صبح نو بجے سے سہ پہر تین بجے تک صارفین کے لیے کھلے رہیں گے۔اس دوران میں ملازمین اور صارفین دونوں کے تحفظ کے لیے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ اس وزارت نے 29 مارچ کو کرونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اپنے دفاتر بند کردیے تھے۔وزارت نے اپنے خدمات مراکز میں آنے والے صارفین کے لیے بعض رہ نما اصولوں کا اعلان کیا اور ان سے کہا کہ چہرے پر ماسک ، ہاتھوں پر دستانے پہن کر آئیں اور حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کریں۔بچّوں اور ضعیف العمر افراد کو ان مراکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024