کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کراچی سمیت سندھ بھر میں جمعے کے مختصر مگر مکمل لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا۔صوبے بھر میں آج 12 سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک سخت لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، اس دوران کسی کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ترجمان سندھ حکومت کے مطابق اس دوران وہ کاروبار بھی بند رہیں گے جنہیں استثنیٰ دیا گیا ہے۔صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران نمازِ جمعہ کے اجتماعات کو محدود رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور مساجد میں زیادہ سے زیادہ 5 افراد نمازِ جمعہ ادا کرسکیں گے، باقی لوگ گھروں میں نماز ادا کریں۔اس دوران گاڑیوں کو سڑکوں پر آنے نہیں دیا جائے گا اور عوام کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہو گی۔کراچی سمیت سندھ بھر کی تمام مارکیٹس، دکانیں، اسٹورز اور کھانے پینے کے ٹھیلے بند رہیں گے اور ہر قسم کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی ہوگی۔سندھ حکومت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ محکمۂ داخلہ کی ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کریں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024