پاکستان کے سافٹ امیج کے فروغ کے لئے اقوام متحدہ ایک منفرد پلیٹ فارم ہے،ہمارے اعتدال پسند ہونے کے تعارف میں ہمارے کھانے بھی شامل ہیں جن کا ذائقہ دوسرے کھانوں سے منفرد ومختلف ہے اور بہت سے لوگ ان کے ذائقوں سے مانوس بھی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے ڈیلیگٹس لائونج میں ایک خصوصی لنچ میں پاکستانی دعوت کی میزبانی کے دوران کیا۔خصوصی لنچ میں بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی جن میں مختلف ممالک کے سفراء اور اقوام متحدہ کے حکام بھی شامل تھے۔اس موقع پر پاکستانی فوڈ سٹال کو رنگا رنگ ٹرک آرٹ سے سجایا گیا جو پاکستانی سٹریٹ فوڈ کی بھرپور عکاسی کر رہا تھا۔پاکستانی مشن سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر پاکستانی کھانوں میں دلچسپی ظاہر کرنے والے افراد سے ڈاکٹر ملیحہ لودھی گھل مل گئی اور ان کو پاکستانی کھانوں اور ثقافت کے بارے میں تفصیلات بتاتی رہیں۔”پاکستانی سٹریٹ کزین ”کے نام سے پاکستانی لنچ میں دوسرے کھانوں کے ہمراہ لذیذ سموسے،نمک پارے اور بن کباب بھی رکھے گئے تھے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38