مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ ایک نوجوان لڑکے سمیت تیرہ کشمیریوں کو شہید کردیا۔ آج کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان شہادتوں کے نتیجے میں ایک خاتون بیوہ اور دو بچے یتیم ہوئے۔ اس عرصے کے دوران مقبوضہ علاقے میں بھارتی پولیس اور نیم فوجی دستوں کی طرف سے پرامن مظاہرین پر چھروں والی بندوق کے استعمال ،فائرنگ اور آنسو گیس کے گولے پھینکے جانے سے 132 افرادشدید زخمی بھی ہوئے، کم از کم 182 شہریوں کو گرفتار کیاگیا جن میں زیادہ تر نوجوان ، حریت رہنما اور کارکنان شامل ہیں، ان میں سے متعدد کےخلاف کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج کئے گئے۔
قابض فوجیوں نے گھروں میں گھس کر کم ازکم چھ خواتین کی بے حرمتی کی اور بیس گھروں کو نقصان بھی پہنچایا۔