کراچی کے علاقے قائد آباد میں پل کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا، جس سے آئل بہہ گیا ۔ٹریفک پولیس کے مطابق کہ آئل ٹینکر میں فرنس آئل موجود تھا ، جو سڑک کے پہلے ٹریک اور پل کے قر یب الٹ گیا اور فرنس آئل بہہ گیا ۔ٹریفک پولیس کے مطابق آئل ٹینکر کو سڑک سے ہٹاکر پل کے نیچے کر دیا گیا جبکہ آئل بہنے کے باعث قائد آباد پل سے ایئر پورٹ جانے والی سڑک کا ایک ٹریک بند کیا گیا ۔ٹریفک پولیس حکام نے بتایا کہ اس موقع پر ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹریفک پولیس اہلکار اور ا فسران موجود رہے ۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024