پنجاب الیکشن کمیشن کا ایک اعلی سطح کا اجلاس منگل کے روز لاہور میں ہوا جس میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کی صدارت الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکرٹری ظفر اقبال حسین نے کی۔اجلاس کو انتخابی سامان، پولنگ اسٹیشنوں کے انتخاب، انتخابی فہرستوں کی نظرثانی اور ریٹرننگ افسروں اور پولنگ عملے کی تقرری اور تربیت کے بارے میں بتایا گیا۔ایڈیشنل سیکرٹری نے تمام افسروں کو منصفانہ اور شفاف انتخابات یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔تمام ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنروں نے اجلاس کو اپنے متعلقہ اضلاع میں انتخابات کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ 2013 کے انتخابات کے مقابلے میں آئندہ انتخابات کیلئے پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024