اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ محمود عباس نیشنل کونسل کے اجلاس کی آڑ میں اپنےغیرآئینی اقتدار کو طول دینے کی کوشش کررہے ہیںمگر ان کا یہ اقدام انہیں آئینی جواز فراہم نہیں کرسکتا،محمود عباس نے اپنے اقتدار کے لیے فلسطینی اداروں کو استعمال کرنا شروع کر رکھا ہے۔ موجودہ حالات میں نیشنل کونسل کا رام اللہ میں اجلاس اسرائیل کی خدمت کے مترادف ہے،اجلاس ایک مخصوص لابی اور گروپ کا اقدام ہے جو فلسطینی قوم کی حقیقی معنوں میں نمائندگی کا حق نہیں رکھتا، محمود عباس قوم کو تقسیم کرنے کے بجائے قومی مصالحت کے لیے ہونے والی مساعی کو آگے بڑھانے میں مدد دیں ۔اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے غرب اردن میں صدر محمود عباس کی زیرصدارت منعقد ہونے والے فلسطین نیشنل کونسل کے اجلاس کے تمام فیصلے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ محمود عباس نیشنل کونسل کے اجلاس کی آڑ میں اپنے غیرآئینی اقتدار کو طول دینے کی کوشش کررہے ہیں۔جس سیاسی گروپ کی طرف سے فلسطین نیشنل کونسل کا اجلاس منعقد کیا گیا وہ فلسطینی قوم کی نمائندگی نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم رام اللہ میں ہونے والے فلسطین نیشنل کونسل کے اجلاس اور اس کے فیصلوں کو نہیں مانتے۔ یہ اجلاس ایک مخصوص لابی اور گروپ کا اقدام ہے جو فلسطینی قوم کی حقیقی معنوں میں نمائندگی کا حق نہیں رکھتا۔انہوں نے صدر محمود عباس پر تنقید کرتے ہوئے ان پر الزام عائد کیا کہ وہ نیشنل کونسل کے اجلاس کے ذریعے آئینی تحفظ حاصل کرنے کے ساتھ اپنے اقتدار کو طول دینے کی کوشش کررہے ہیںمگر ان کا یہ اقدام انہیں آئینی جواز فراہم نہیں کرسکتا۔حماس کے لیڈر نے ملک میں فوری طورپر پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حماس نام نہاد نیشنل کونسل کے اجلاس اور اس کے فیصلوں کی پابند نہیں۔ ہم فلسطینی قوم کے مفاد میں اپنے اصولی موقف کے مطابق کام جاری رکھے گی۔ حماس تنظیم آزادی فلسطین کے بارے میں اپنے موقف پر اس تک نظر ثانی کرے گی جب تک کہ تمام فلسطینی قوتوں کے لیے اس کے دروازے کھول نہیں دیے جاتے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین نیشنل کونسل ایسے ہی ایک دھڑے کی نمائندگی کرتی ہے جیسا کہ تنظیم آزادی فلسطین کی مرکزی کونسل اور ایگزیکٹو کمیٹی جن میں حماس اور اسلامی جہاد کو شامل نہیں کیا گیا۔حماس ر ہنما نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اپنے اقتدار کے لیے فلسطینی اداروں کو استعمال کرنا شروع کر رکھا ہے۔ موجودہ حالات میں نیشنل کونسل کا رام اللہ میں اجلاس اسرائیل کی خدمت کے مترادف ہے۔انہوں نے صدر محمود عباس پر زور دیا کہ وہ قوم کو تقسیم کرنے کے بجائے قومی مصالحت کے لیے ہونے والی مساعی کو آگے بڑھانے میں مدد دیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024