کراچی:زیادتی کے بعد 19 سالہ لڑکی کا کلہاڑے کے وار سے قتل

مئی 01, 2018 | 11:46

ویب ڈیسک

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں نامعلوم افراد نے 19 سالہ لڑکی کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل اور اس کے چھوٹے بھائی کو زخمی کر دیا۔نیوکراچی کے علاقے سیکٹرالیون ای میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر تیز دھا ر آلے کے وار کرکے لڑکی کو قتل کردیا جبکہ گھر میں موجود اس کے چھوٹے بھائی کو بھی زخمی کیا ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی کو قتل سے پہلے زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا،گھر سے لڑکی اور اس کے بھائی کا موبائل فون غائب ہے۔پولیس نے علاقے سے دو مشکوک افراد کو حراست میں لیا ہے۔ بچوں کی والدہ فیکٹری میں ملازمت کرتی ہے اور واردات کے وقت فیکٹری میں تھی۔پولیس کے مطابق مقتولہ لڑکی کی والدہ کی دس سال قبل طلاق ہوگئی تھی۔

مزیدخبریں