ڈھوک حسوکیرج فیکٹری روڈ احاطے میں آتشزدگی، 30 رکشے جل کر خاکستر
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) کیرج فیکٹری روڈ ڈھوک حسو میں پیر کی صبح رکشے کھڑے کرنے کے احاطے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے30 سے زیادہ قیمتی رکشے جل گئے آتشزدگی سے آگ کے شعلے بلند ہوئے جس کے ساتھ ہی دھوئیں کے بادل فضاء میں پھیل گئے آس پاس کے گھروں میں اہلیان علاقہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑاآگ اس قدر شدید تھی کی اس نے آناً فاناً وہاں موجود رکشوں کو اپنی لپیٹ لے لیا تاہم کافی کوشش کے بعد فائر بریگیڈ نے آگ بجھا دی آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا رکشوں کو آگ لگنے کی اطلاع پر ان کے مالکان وہاں پہنچ گئے اپنی زندگی کی جمع پونجی سے محروم ہونے پر وہ شدید پریشان تھے ادھرتھانہ رتہ پولیس بھی جائے وقوعہ پہنچ گئی اتنی بڑی آتشزدگی کیسے ہوئی اور غریب رکشا ڈرائیوروں کا اس قدر زیادہ نقصان کیوں ہوا پولیس اس پر تفتیش کر رہی ہے جبکہ ریسکیو1122 کے ماہرین آتشزدگی سے بھی ٹیکنیکل رپورٹ لی جا رہی ہے۔