رینکنگ بیڈمنٹن ،مینز ٹائٹل عرفان سعید اورویمنز ماحور شہزادنے جیت لیا
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میںمینز سنگلز کا ٹائٹل عرفان سعید اورویمنز سنگلز کا ٹائٹل ماحور شہزاد نے جیت لیا ۔ مینز ڈبلز کا ٹائٹل نیشنل بینک کے رضوان اعظم اور کاشف سلہری جبکہ وویمنز ڈبلز کا ٹائٹل پاکستان واپڈا کی ماحور شہزاد اور صائمہ وقاص نے اپنے نام کر لیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا ہے،جس میںوویمنز سنگلز کا ٹائٹل ماحور شہزاد نے جیت لیا ہے، وویمنز سنگلز فائنل میں ماحور شہزاد نے سہرا اکرم کو شکست دی۔اسی طرح مینز سنگلز کاٹائٹل عرفان سعید نے جیتا۔ مینزسنگلز فائنل میں عرفان سعید نے ٹاپ سیڈ مراد علی کوسے شکست دی۔