پاکستان میں 30لاکھ سے زائد افراد دمہ میں مبتلا ہیں : ڈاکٹر اعظم
ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان چیسٹ سوسائٹی پنجاب کے زیراہتمام گزشتہ روز دمہ کا عالمی دن منایا گیا۔ اس ضمن میں ڈیپارٹمنٹ آف پلمونالوجی نشتر ہسپتال میں فری دمہ کیمپ لگایا گیا اور 300 سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ کر کے ان کو ادویات اور انہیلرز فراہم کئے گئے مزید پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ شعبہ پلمونالوجی وارڈ 22 نشتر ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر اعظم مشتاق نے کہا ہے کہ پاکستان میں 30 لاکھ سے زائد افراد دمہ کے مرض میں مبتلا ہیں اور سالانہ 7 فیصد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں انہوں نے بتایا کہ گندم کی کٹائی والے موسم میں دمہ کے مریضوں کو خاصی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے اور ان کے منہ کو ڈھانپ کر رکھنا پڑتا ہے ورنہ دمہ کا اٹیک آ سکتا ہے پریس کانفرنس میں ڈاکٹر عمران چودھری‘ ڈاکٹر مقرب حسین اور ڈاکٹر سرمد نقوی بھی شریک تھے واضح رہے کہ دمہ کا عالمی دن مئی کے پہلے منگل کو منایا جاتا ہے لیکن منگل کو سرکاری چھٹی کے باعث سوموار کو ہی منا لیا گیا ہے۔