راولپنڈی کے کئی علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کردی گئی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا شہر کے گنجان آباد علاقوں مصریال روڈ ، شالے ویلی ، محلہ حکمداد ظفرالحق روڈ قاسم آباد سیٹھی کالونی آصف کالونی محلہ محمود علی شاہ طہماسپ آباد امرپورہ چاہ سلطان ڈھوک فیروزدین ڈھوک کھبہ، صادق آباد ، ڈھوک کالا خان ، باغ سرداراں ، موہن پورہ ، ورکشاپی محلہ ،بنگش کالونی ، فوجی کالونی ، ڈھوک نکو ، ہزارہ کالونی ڈھوک منگٹال ، ڈھوک سیداں ،خیابان سرسید ،ڈھوک رتہ ، ٹنچ بھاٹہ سمیت کئی علاقوں میںبجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شہری واپڈا کے دفاتر فون کرکے شدید احتجاج کرتے رہے ادھر چئیرمین سٹیزن ایکشن کیمٹی ظہیراعوان نے محلہ حکمداد میں لوڈ شیڈنگ پر احتجاج بھی کیا اور دھمکی دی کہ اگر لوڈشیڈنگ ختم نہ کی گئی توہم مری روڈ پر سخت احتجاج کریں گے۔