سید شاہد علی،سید ساجد علی کی ہمشیرہ سپرد خاک ، دعائے قل آج ہو گی
راولپنڈی ()مرکزی انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ کے چیئرمین سید شاہد علی شاہ جی ،صدر انجمن تاجران بنی مارکیٹ سید ساجد علی کی ہمشیرہ و بائو سلیم مرحوم (اردو بازار والے )کی زوجہ کو عید گاہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔نماز جنازہ میں ایم پی اے راجہ حنیف ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر جمال ناصر ،پاکستان ویلفیئر پارٹی کے چیئرمین فاروق سلہریا ایڈووکیٹ ،تاجر راہنماء شاہد غفور پراچہ ،راجہ توحید احمد ،رضوان سنی ،حماد قریشی ،راجہ راشد انور ،احمد خان ،ساجد قریشی معززین علاقہ اور تاجر برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔مرحومہ کی دعائے قل (آج) منگل یکم مئی دن گیارہ بجے ان کی رہائش گاہ محلہ راجہ سلطان نزد ابوسفیان مسجد گلی نمبر 8میں ادا کی جائے گی ۔