چودھری نثار علی خان ملکی سیاست میں ایک قیمتی اثاثہ ہیں، الطاف قادر
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)یونین کونسل 91 گرجا کے چئیرمین راجہ الطاف قادر اور وائس چئیرمین ملک نعیم نے کہا ہے کہ سابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان ملکی سیاست میں ایک قیمتی اثاثہ ہیں دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں امن وامان کے قیام کے حوالے سے قوم ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ایک مشترکہ بیان میں انہوںنے کہا کہ ملک و قوم کے ساتھ ساتھ اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کے لئے ان کی خدمات بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا چودھری نثاراپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں گے ہم اس فیصلے میں ان کا بھرپور ساتھ دیں گے ۔