اگلے تین ماہ بہت اہم ہیں کارکنوں کوبہت محنت کرنا ہو گی، سینیٹر روبینہ خالد
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کامیاب رکنیت سازی مہم سے ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی مقبولیت رکھنے والی جماعت ہے یہ اعزاز ہماری پارٹی کو حاصل ہے کہ اس کی تنظیمیں گلی محلوں یونین کونسلز اور وارڈ کمیٹیوں تک موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیر ودھائی میں رکنیت سازی مہم کے سلسلہ میں لگائے گئے کیمپ میں پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ کیمپ سکندر خان، حاجی ظفر اللہ اور رانا شوکت کے زیر نگرانی لگایا گیا تھا۔ اس موقع پر بابر جدون، خالد نواز بوبی، ناصر میر، شمریز خان اور الطاف کوثر نے بھی خطاب کیا۔ کیمپ صبح دس بجے تا چھ بجے تک لگا رہا ،جس میں عام لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رکنیت حاصل کی کیمپ میں پارٹی ورکروںکے علاوہ خواتین کی بڑی تعداد میںموجود تھیں، کیمپ میں راجہ ظہیر، حمید گل درانی، اشفاق کھوکھر، مجید میر، چوہدری عدنان،توقیر جدون، عبدالرحمن توکلی، عزیر خان،یوسف قیم، ملک علی مندری، راجہ حسنین، عثمان علی، ناصر کاظمی، استاد کالا، سلیم اعوان، امجد لوہار، حاجی لال خان اور صادق اعوان بھی موجود تھے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ اگلے تین ماہ بہت اہم ہیں ہمیں بہت محنت کرنا ہو گی اور پارٹی کو آئندہ الیکشن میں کامیاب کرانا ہے تاکہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنایا جا سکے، سٹی صدر بابر جدون اور خالد نواز بوبی نے کامیاب کیمپ لگانے پر سکندر خان حاجی ظفر اللہ رانا شوکت اور وارڈ کمیٹی کے تمام عہدیداران اور ورکروں کو مبارکباد پیش کی۔