منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ،11ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے11ملزمان کو گرفتار کرلیا تھانہ نیوٹائون پولیس نے عبدالرحمن سے1120گرام چرس، تھانہ کہوٹہ پولیس نے بابر سے 440گرام چرس، تھانہ نصیر آباد پولیس نے قیصر سے05لیٹر شراب، وہاب سے20لیٹر شراب، تھانہ مندرہ پولیس نے آصف سے8بوتل شراب،تھانہ صادق آباد پولیس نے اظہر سے پستول30بور معہ4روند، روح اللہ سے پستول30بور معہ5روند، زاہد سے پستول30بور معہ4روند، تھانہ نصیر آباد پولیس نے وہاب سے پستول30بور معہ4روند، تھانہ پیرودھائی پولیس نے عدنان سے ریوالور32بور معہ2روندجبکہ تھانہ بنی پولیس نے محمد حسین کو غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کرلئے ۔راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے آتش بازوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا تھانہ گنجمنڈی پولیس نے ضمیر سے 31چائنہ پٹاخے ، 5ڈبی کریکر ، 1ڈبی میزائل پٹاخہ، 12کلاشنکوف پٹے، عامر سے 100چائنہ پٹاخے ، 5انار ، 10ڈبی پھل جھڑیاں، تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے واجد سے 5گولے ، 10انار ، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے وقار سے 127گولے ، 5شرنائیاں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔