پانچ بھارتی کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کرنا قابل مذمت ہے ، فیصلہ واپس لیا جائے : غلام شبیر درہان
میلسی(نامہ نگار)کونسلر اور کبڈی کے کھلاڑی غلام شبیر درہان نے کہا ہے کہ پنجاب کبڈی فیڈریشن کی جانب سے بھارت کے 5 کھلاڑیوں کو پاکستانی ٹیم میں شامل کرنا اور ان کھلاڑیوں کو ویزے جاری کر کے بھارت نوازی کا مظاہرہ کیا گیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے۔