موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جمپ لگنے سے نہر میں جا گرے ، بچی ڈوب گئی
لائل پور ، لودھراں (خبر نگار) دھنوٹ دوائی کے لیئے جانے والی فیملی موٹر سائیکل کو جمپ لگنے سے نہر میں جاگری ایک سالہ بچی ڈوب گئی 12گھنٹوں سے ریسکیوکا آپریشن جاری تاحال نہیں مل سکی ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز دھنوٹ کے علاقہ نالے والا کا رہائشی الطاف کانجو اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک سالہ بیٹی ثمرین کی دوائی کے لیئے بہاولپور جارہا تھا کہ باغ شاہ پل کے قریب موٹر سائیکل کو چمپ لگنے سے نہر میں جاگرے جس کے باعث ایک سالہ ثمرین ڈوب گئی جس کی تلاش کے لیئے دن بھر ریسکیو آپریشن اور تھانہ دھنوٹ کی پولیس مقامی افراد کے ہمراہ جاری رکھا آخری اطلاعات کے مطابق تاحال بچی نہیں ملی ۔