اساتذہ کے تبادلے کیلئے سکروٹنی مکمل آج میرٹ لسٹیں لگائے جانے کا امکان
ملتان(نمائندہ نوائے وقت )محکمہ تعلیم میں اساتذہ کے تبادلے کیلئے سکروٹنی کا عمل مکمل ، آج عبوری میرٹ لسٹیں لگائے جانے کا امکان ، تفصیل کے مطابق محکمہ تعلیم ملتان نے اساتذہ کے تبادلے کیلئے آنے والی درخواستوں کی سکروٹنی مکمل کرلی ، جس کیلئے اتوار کے روز بھی دفاتر کھولے گئے گزشتہ روز سکروٹنی مکمل کرکے فہرستوں کی تیاری شروع کردی گئی ذرائع کاکہنا ہے کہ آج عبوری میرٹ لسٹوں کی تیار ی مکمل کرلی جائیگی جس کے بعد تمام عمل کو ایک بار پھر سکروٹنی کمیٹی چیک کرکے گی جس کے بعد حتمی میرٹ لسٹ لگائی جائے گی ۔