میاں نواز شریف کا 11 مئی کو ملتان آمد پر تاریخ ساز استقبال کرینگے : رانا شاہد الحسن
ملتان (سپیشل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سٹی صدر رانا شاہد الحسن‘ ڈپٹی میئر سعید انصاری نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کا ملتان آمد پر تاریخ ساز استقبال کریں گے گیارہ مئی کو ملتان میں ہونے والا جلسہ اپوزیشن جماعتوں بالخصوص عمران خان کی نیندیں حرام کر دے گا جو لاہور سے لوگ اکٹھے نہیں کر سکے۔ ملک بھر سے لوگوں کو بلا کر جلسہ کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں گیارہ مئی کو ملتان میں ہونے والے جلسہ کی تیاریوں کے سلسلے میں خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں عامر سعید انصاری‘ آصف رجوانہ‘ آپا نسرین‘ ڈاکٹر حمیدہ خانم‘ روبینہ خلیل‘ روبینہ شاہین‘ طاہر ظفر‘ حاجی رفیق‘ ماسٹر سعید‘ رحمت رحمانی‘ اشرف تاج‘ طارق عباسی‘ ممتاز بھٹہ‘ اسلم ندیم بھٹہ‘ عمر فاروق بھٹی‘ طارق امیر عباسی ‘ امیر علی گیلانی سمیت دیگر خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی رانا شاہد الحسن نے مزیدکہا کہ مسلم لیگ ن ضلع و سٹی متحد ہے ملتان کے جلسہ کو کامیاب کرائیں گے۔